سرگودہا۔26جون (اے پی پی):منشیات کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال کو روکنے کے لیے سرگودھاریجن پولیس پر عزم ہے اس حوالے سے انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منشیات کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی کی زیر قیادت ضلع سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 1600مقدمات کا اندراج کر کے900کلوگرام سے زائد چرس،29198لیٹر شراب،41کلو افیون،22چالو بھٹیاں،1767 لیٹرلہن،7 کلوآئس اور14 کلوہیروئن برآمدکی جبکہ منشیات فروشی میں ملوث کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا دیا گیا۔