33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنشیات کیس، شہزاد عرف کاکا کو 11سال قید

منشیات کیس، شہزاد عرف کاکا کو 11سال قید

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات کیس میں ملزم شہزاد عرف کاکا کو گیارہ سال قید با مشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج منشیات کورٹ ابوالحسنات نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

تھانہ کاہنہ میں2024 میں منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم کے قبضے سے دو کلو افیون برآمد ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں عادل حسین نے آٹھ گواہان کے بیانات پیش کیے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل اور شواہد کی بنا پر سزا کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585736

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں