منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 17فروری کوہوگی

74

لاہور۔15فروری (اے پی پی):منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب 17فروری کو گجرات میں ہوگی۔تقریب میں15بیٹیوں کے نکاح مسنونہ ورخصتی کا انتظام کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک کی اہم سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے کہاکہ آج کے اس مشکل دور میں غریب خاندانوں کے لیے بیٹی کی شادی ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ملک بھر میں سالانہ سینکڑوں تقریبات کا انعقاد کرکے ہزاروں یتیم اور مستحق بیٹیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کرتی ہے۔شادی ہالز میں باراتوں کا استقبال، دلہا اور دلہن کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع اور نئی زندگی کا آغاز کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی پر مشتمل قیمتی برائیڈل گفٹ بھی دئیے جاتے ہیں۔