39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںمو ثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو...

مو ثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر تی ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد ارسلان شا ہ زیب کی زیرصدارت زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سےجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آ ف پولیس انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہ زیب کی زیرصدارت سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں زونل ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

ایس ایس پی انو سٹی گیشن نے راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ناقص کارکردگی پر تفتیشی افسران کو سزائیں اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ایس ایس پی نے کہا کہ موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر تی ہے، پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لئے روایتی تفتیش کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی مد نظر رکھیں۔انہوں نے افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائیں اور مجرمان کو زیادہ سے زیادہ عدالتوں سے سزائیں دلوائیں، جرائم پیشہ گروہوں کے عدم گرفتار ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560849

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں