اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) موبائل فونز کی درآمدات میں ستمبرکے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 105.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جو اگست 85.2 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اگست 2019ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران موبائل فونز کیدرآمدات میں 20.4 ملین ڈالر یعنی 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔