- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں ثقافت اور آرٹ کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈین سفارت خانے میں پوسٹر اینڈ آرٹ کی نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32938
- Advertisement -