موجودہ حکومت ملک میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،نگراں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی

71
نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید
موجودہ حکومت ملک میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،نگراں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،انہوں نے متعلقہ شراکت داروں کو ہدایت کی کہ ریگولیٹری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں کاروبار اور نئے سٹارٹ اپس شروع ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان بزنس پورٹل کے مجوزہ قانون پر ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت خزانہ، سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت، سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن اور لاء ڈویژن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے ریگولیٹری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ملک میں سازگار کاروباری ماحول بنانے، بزنس کمیونٹی کو مکمل سہولیات اور کاروباری تحفظ دینے بھی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے قائم کی گئی تھی جو پاکستان کے اہم شعبوں جن میں دفاعی پیداوار، زرعی اور لائیو سٹاک، معدنیات اور کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں اور مختلف شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کے دوران بورڈ آف انوسٹمنٹ نے مجوزہ قانون کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ مجوزہ قانون سرکاری محکموں کی طرف سے تجویز کردہ قواعد و ضوابط کے نقشے کے لئے رجسٹری کے قیام کے لئے ایک قانونی مینڈیٹ فراہم کرتا ہے اور پھر غیر ضروری ضوابط کو ختم کرنے، اس کو آسان بنانے کے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری کو راغب کرنے، محسوس کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے ضروری عالمی بہترین طریقوں کے ذریعے ان ضوابط کی ضرورت کا تجرباتی طور پر جائزہ لیتا ہے۔

بورڈآف انوسٹمنٹ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس قانون کے نفاذ سے معیشت کے لئے کئی فائدے ہوں گے جن میں سرمایہ کاری میں اضافہ، روزگار کی تخلیق اور معاشی نمو شامل ہے۔ اس سے عالمی منڈی میں ہماری مسابقت کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی جو ایک مستحکم اور قابل پیشن گوئی ریگولیٹری ماحول کی تلاش میں ہیں۔

سمیع سعید نے کہا کہ ملک میں سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے مقامی کاروبار کی جدید کاری اور ریگولیشن کے لئے حکومت پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے قلیل مدتی اقدامات پر توجہ دینے کے لئے پہلے ہی اقتصادی بحالی پر کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔