موجودہ حکومت کے دور میں محصولات کی وصولی میں 60فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،30 جون کو گزشتہ مالی سال کا ٹیکس وصولی کا 3104ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

168

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں محصولات کی وصولی میں 60فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ 30جون کو گزشتہ مالی سال کا ٹیکس وصولی کا 3104ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی23ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں محصولات کی وصولی 1946ارب روپے تھی جب موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تو اس نے ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ۔ 2015-16ءکیلئے 3104ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کی انتھک کوششوں سے 30جون کو یہ ہدف پورا کر لیا گیا ہے ۔