- Advertisement -
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مستقبل میں ترقی کیلئے نوجوان نسل کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم کے بارے میں مکمل عبور حاصل ہونا چاہئے تاکہ نہ صرف وہ ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ساہیوال میں ”کامسیٹس سافٹ وئیر ہاﺅس “ کا افتتاح کے موقع پر کہیں۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی(ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس) پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر(ریکٹر سی آئی آئی ٹی)بھی موجود تھے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48865
- Advertisement -