موجودہ موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ز

85
dengue

قصور، 28 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زتحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید کے زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔جس میں تمام متعلقہ محکموں کے تحصیل افسران نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کرکے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپارٹس کی چیکنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔