موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں کتابوں کی اہمیت مزید واضح ہوگئی ہے، نوجوانوں میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں،وفاقی وزیرتعلیم مددعلی سندھی

105
Federal Minister of Education
Federal Minister of Education

کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نےشہداء 8 اگست پبلک ڈیجیٹل لائبریری جناح ٹائون کوئٹہ کا دورہ کیا۔انہوں نے شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں کتابوں کی اہمیت مزید واضح ہوگئی ہے،

نوجوانوں میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے تمام طبقات کے لوگ اپنی حیثیت کے مطابق کردار ادا کریں،انہوں نے شہداء 8 اگست پبلک ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کو ایک انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن و شہدائے 8 اگست پبلک ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔