مودی حکومت نے 5 سال تک پورے ملک کو گمراہ کیا،سونیاگاندھی

76

نئی دہلی۔14 فروری(اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعتکانگریس کی رہنمار سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ5برس کے دوران اس نے آئین اورپارلیمنٹ کو کمزور اور پورے ملک کو گمراہ کیا۔ سونیا نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کا گلا گھونٹنے کا کام کیا۔اس نے سیاسی مخالفین کو کچلا اور ملک کے عوام کیآزادی کو نقصان پہنچایا۔پارلیمانی پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہورہی اور لوگ ایوان سے نالاں ہیں۔