30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںمودی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ کے دروازے بند کر رکھے ہیں،...

مودی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ کے دروازے بند کر رکھے ہیں، چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی سیریز مستقل بنیادوں پر کھیلنے کے لئے2011ء میں بھارت کے ساتھ افہام و تفہیم سے باہمی سمجھوتہ ہوا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی بلائینڈ کرکٹ ٹیمیں سال میں ایک ایک مرتبہ باہمی سیریز کے لیے ایک دوسرے کے ممالک کے دورے کریں گے لیکن نریندر مودی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہمارے شروع میں دو سے تین سال تک کچھ اچھی سیریز ہوئی تھی لیکن اس کے بعد کرکٹ کے دروازے ان کی حکومت کی طرف سے بند ہو گئے۔ سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ مودی بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ نہیں دیکھنا چاہتے، ہمارے بھارتی ہم منصب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہمارا سلسلہ بہت اچھا چل رہا تھا اور میڈیا میں اچھی کوریج بھی مل رہی تھی لیکن بعد میں جب بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 2018 میں ہونے والے عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لئے اپنی حکومت سے این او سی کے لئے درخواست دی تو ان کی حکومت نے نہ تو انہیں اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ورلڈ کپ کی مدت کو ختم کرنے کے لئے درخواست پر طویل عرصہ تک انتظار کیا۔انہوں نے کہا کہ دوروں کے لیے دونوں بلائنڈ ٹیموں کے طریقہ کار اور ایس او پیز یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا جب بھی ہم بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان یا پاکستانی بلائنڈ ٹیم کادورہ بھارت کے لئے این او سی کے لئے درخواست دیتے ہیں تو پاکستانی حکومت نے ہمیشہ سیریز کے لئے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ پاکستان نے 1998ء ، 2002ء ، 2005ء ، 2011ء ، 2012ء ، 2014ء ، 2016ء اور 2017ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ ہندوستان نے 2004ء ، 2006ء ، 2011ء اور 2014ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا کیونکہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی سے انکار کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان فائنل کو لاہور سے شارجہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مودی حکومت کی سفاکانہ پالیسیوں نے دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کی سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=202998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں