مودی حکومت ٹول ٹیکس کے نام پر جموں کے عوام کو لوٹ رہی ہے ، محبوبہ مفتی

84
محبوبہ مفتی

سرینگر۔24اگست (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے سروری میں عائد کئے گئے ٹول ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت سروری میں ٹول ٹیکس کی آڑ میں بھاری رقوم بٹور کر جموں کے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عوام دشمن اقدام کے خلاف احتجاج جا ری ہے ۔انہوں نے بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور عوام کو ٹول ٹیکس سے نجات دلائیں۔