23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںمودی حکومت کا توہین رسالت ﷺ کے مرتکب ہندوتواکے حامی کو تحفظ...

مودی حکومت کا توہین رسالت ﷺ کے مرتکب ہندوتواکے حامی کو تحفظ دینے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):سری نگر میں ہندوتوا کے حامی پرتھمیش شندے کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جس نے پیغمبر اسلام ﷺکی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس دیئے تھے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک 20 سالہ طالب علم نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کیا تھا جس پر احتجاج شروع ہوا۔جموں و کشمیر پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے تاہم بھارتی حکام ملزم کو گرفتار کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے روپوش کر دیا ہے جس سے نریندر مودی حکومت کا اقلیتوں کے ساتھ امتیازی رویہ ظاہر ہوتا ہے۔

سری نگر کے نگین پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ طالب علم کے رویہ نے ایک خاص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے اور کیمپس کے اندر اور باہر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔جیسے ہی اس گستاخ طالب علم نے یہ ریکارڈنگ کالج انتظامیہ کو بھیجی اسے کیمپس سے فرار ہونے کو کہا گیا۔حکام کی جانب سے عدم توجہی کا احساس کرتے ہوئے طلباء نے گیٹ کے باہر جمع ہو کر ملزمان کے خلاف سزا کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر سینکڑوں پوسٹس میں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی فتح کا جشن منانے پر مسلمانوں کو گرفتار کرنے پر بھی بھارتی حکومت پرتنقید کی گئی اور اس حقیقت کے باوجود کہ توہین رسالت ﷺسے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے بھارتی حکومت توہین رسالتﷺ کے مرتکب ہندو کو تحفظ فراہم کر رہی ہے،اس عمل کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے کا ایک بھی طریقہ قرار دیا جا رہا ہے جو پڑھے لکھے ہندوؤں کی مسلم مخالف ذہنیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

حال ہی کے مسلسل واقعات میں مشرق وسطیٰ میں بھارتی ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مواد پوسٹ کیا تھا جس پر مسلم دنیا کے رہنماؤں کو کارروائی کرنے کی ضرورت تھی۔ بھارتی معاشرے میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے اور ہندوتوا کے حامی اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر باشعور عناصر نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ توہین مذہب کے ارتکاب پر ہندوتوا کے حامی کے خلاف کارروائی کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے اسلامی ممالک سے بھارت کا بائیکاٹ کرنے اور مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے بھارتی تارکین وطن کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415630

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں