موزمبیق،داعش کے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک

150

ماپوٹو ۔25 نومبر(اے پی پی)موزمبیق کے شمال میںداعش کے ایک مبینہ حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ موزمبیق پولیس کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کے روز نانگانے ضلع میں اس وقت پیش آیا جب وہاں سکیورٹی کے اہلکار موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔