فیصل آباد۔ 07 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکی جانب سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ رواں موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کیڑوں سے بچانے کپ لئے فوری اقدامات کریں ، متاثرہ پودے جلد از جلد اکھاڑ کر تلف کرنے سمیت ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ آج کل بعض مقامات پر گھیا توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کے حملے کی کچھ علامات مشاہدے میں آ رہی ہیں ،کاشتکار احتیاطی تدابیراختیارکرنے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں اور پھولوں پر حملہ آور ہو کر انہیں کھاجاتی ہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے حکام سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378400