23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںموسم برسات کے دوران کیکر یا ببول کی کاشت سے شاندار فوائد...

موسم برسات کے دوران کیکر یا ببول کی کاشت سے شاندار فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):موسم برسات کے دوران کیکر یا ببول کی بوائی مثبت اثرات کی حامل ہوگی اور ایک پاؤ بیج کی درست انداز میں کاشت سے کیکر کے ایک ہزارپودوں کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے لازم ہے کہ بوائی سے 48گھنٹے قبل کیکر کے بیج کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر رکھ دیا جائے یا گرم پانی میں ڈال کر پانی کو آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہونے دیا جائے تاکہ مذکورہ بیج بوائی کے بعد بھر پور فصل دینے کے قابل ہو سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے بتایاکہ کیکر یا ببول پنجاب کے میدانی علاقوں میں کاشت کیا جانیوالا سدا بہار درخت ہے جو خشک اور بنجر زمینوں میں نارمل موسمی حالات کے دوران خود بخود بھی اگ آتا ہے یا اسے باضابطہ اگایا بھی جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ درخت موسمی حالات کے خلاف بہت زیادہ قوت مدافعت کا حامل ہوتا ہے لہٰذا شدید گرمی، پانی کی زیادتی اس کی نشو و نما پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیکر کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ نہ صرف سیم، تھور، کلر زدہ زمین پر اگ سکتا ہے بلکہ زمین کی اصلاح بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی صلاحیت کیکر کو زیر زمین نمکین پانی کے باوجود بھی نقصان نہیں پہنچنے دیتی بلکہ اسے زرعی فصلات کے ساتھ بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات کے دوران کیکر فالتو پانی کو جذب کر کے زمین میں پانی کے توازن کو بر قرار رکھنے میں بھی بھر پور معاون ثابت ہوا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378633

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں