موسم سرما کیلئے پی ڈی ایم اے کی منصوبہ بندی پر عمل در آمد کیلئے متفقہ اور مربوط لائحہ عمل تیار

211
پی ڈی ایم اے

پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):موسم سرما میں صوبے کے مختلف علاقوں کے اندر برف باری،بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پلان میں صوبے کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، فیڈرل ڈیپارٹمنٹس،ضلعی انتظا میہ اورہیومینٹیرین پارٹنرزکو شامل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مناسب انداز سے نمٹا جا سکے اور جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ دور میں پی ڈی ایم اے سمیت دیگر تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کی ذمہ داریا ں پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں بطور خاص موسم سرما میں قدرتی آفات کا خدشہ دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اس لئے ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس کیلئے تمام اداروں کا مربوط انتظام لازم ہے،

پی ڈی ایم اے کے مطابق ونٹر کنٹنجسی پلان کو نومبر کے وسط تک مکمل کیا جائے گا، موسم سرما کیلئے پی ڈی ایم اے کی منصوبہ بندی پر عمل در آمد کیلئے ایک متفقہ اور مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ آنے والے موسم سرما خاص طور پر دسمبر، جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں آنے والی ممکنہ قدرتی آفات کے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے اور اس کیلئے ہر ضلع کی سطح پر موجود تمام لائن ڈیپارٹمنٹس پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔