موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری ”سبز سبسڈیز” کو تعاون کے ساتھ استعمال کرے، آئی ایم ایف کے یورپی شعبہ کے ڈائریکٹر الفریڈ کیمر کا بلاگ

58
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری ”سبز سبسڈیز” کو تعاون کے ساتھ استعمال کرے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے یورپی شعبہ کے ڈائریکٹر الفریڈ کیمر نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی صورت میں سبز سبسڈیز مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کاربن کے اخراج کو معاشرہ کیلئے اس کی حقیقی لاگت سے کم قیمت دی جاتی ہے تو سبز سبسڈیز کاروبار اور صارفین کو شفاف ٹیکنالوجیز کی جانب متوجہ کر سکتی ہیں جو کم آلودگی پھیلاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈیز کا استعمال احتیاط سے کرنا ضروری ہے اور اداروں کے درمیان امتیاز نہیں ہونا چاہئے۔ الفریڈ کیمر نے ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کیلئے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے یورپ اور عالمی برادری گرین سبسڈی کو تعاون کے ساتھ استعمال کرے، شفاف توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔