مولانا فضل الرحمان اپنا مارچ لاہور سے شروع کریں یا پشاور سے، شکست ان کا مقدر ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

89

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان جس شہر سے چاہیں آزادی مارچ شروع کریں شکست ان کا مقدر ہے ۔منگل کواپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا مارچ لاہورسے شروع کریں یا پشاور سے شکست ان کا مقدر ہے۔