مولانا فضل الرحمن کا 9مئی کو یوم دفاع وطن منانے کا اعلان

164

لاہور۔8مئی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل جمعہ 9مئی کو ملک بھر میں "یوم دفاع وطن” منانے کا اعلان کیا ہے اور علما خطبا سے اپیل کی ہے کہ کل جمعہ کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کی مذمت کی قرارداد منظور کروائیں اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کریں۔

مولانا امجد خان اور حافظ غضنفر عزیز کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے ہم سب ایک ہیں ہماری بہادر فوج جو بڑی مضبوطی اور جرات کے ساتھ وطن کے دفاع کیلئے دشمن کے سامنے کھڑی ہے پوری قوم ان کی پشت پر ہے، انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع کرناہم پر فرض بھی ہے اور ہمارا ایمانی حق ہے، انہوں نے علما اور خطبا سے اپیل کی کہ وہ بھارتی دہشت گردی اور بربریت اور جارحیت کے خلاف قراردادیں بھی منظور کروائیں ،انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔