لاہور۔4 اگست(اے پی پی )ترجمان حکومت پنجاب زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ مولاناگمراہ کن گفتگو کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں -کنٹینر بابا سیاست چمکانے کےلئے جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے – انہوں نے کہاکہ عوام کو یاد ہے کہ کس طرح عوام ٹھٹھرتی سردی میں خوار ہوتی رہی اوردھرنا بابا گرم کنٹینرمیں مزے لیتے رہے-عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے-سید زعیم حسین قادری نے کہاکہ غلط حقائق پیش کر کے عوام کا جذباتی استحصال کرنے والے ان کے دوست نہیں ہوسکتے-عوام جاننا چاہتی کہ مولانا کے پاس بیرون ملک اربوں روپے کی جائیداد کیسے آئی-مولانا خود ہی جج بن کر اپنی مرضی کافیصلہ سنائیں گے اور پھر خود ہی اسے ماننے سے انکار کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہسچ سچ ہوتا ہے اور اسے جھوٹ کی تکرار سے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ منتخب نمائندوں پر مولانا کی تنقید عوام کے انتخاب کی توہین کے مترادف ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے والے جمہوریت دشمن عناصر ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14301