مومن آباد پولیس کی کارروائی،3افراد کو قتل کرنے والے 2مبینہ ملزمان گرفتار

23

کراچی۔ 03 جولائی (اے پی پی):مومن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2مبینہ ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقع مومن آباد چوک کے قریب پیش آیا، جس میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیٹی کا سسرمرکزی ملزم شاہ جہاں اور رشتے دار رحمت شامل ہیں جبکہ فرار داماد کی تلاش جاری ہے۔

مقتولین کی شناخت غوث الدین عرف عمران ولد محمد ایوب، گل بت خان ولد نیک محمد اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کے قریب سے 9ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن ملا جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ مقتول غوث الدین عرف عمران رشتے داروں کے ہمراہ بیٹی کے گھر آئے جہاں لڑائی جھگڑے کے دوران ان کے داماد، داماد کے بھائی، والد اور رشتے داروں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔