مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا، ترجمان پی ڈی ایم اے

127
PDMA
PDMA

لاہور۔1اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور 337 ملی میٹر، گوجرانوالہ 123، نارووال 70، قصور 62، حافظ آباد 23 اور سیالکوٹ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پنجاب کے تمام دریائوں اور بیراجز میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 60 فیصد، تربیلا میں77 فیصد ،ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 39 فیصد تک ہے،ولنرایبل اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل تاہم4 اگست تک دریائے سندھ، رودکوہیوں اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،بارشوں میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 3 شہری جاں بحق اور1 زخمی ہوا،عوام سے التماس ہے کہ وہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں،خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز اوربجلی کی تاروں و کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں جبکہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔