مون سون سیزن ،واسا کی جانب سے آبی گزرگاہوں کی صفائی ب مہم بلاتعطل جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر

137

لاہور۔ 03 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واساعامر عزیزنے بتایا کہ مون سون سیزن کی تیاریوں کے سلسلہ میں مین چینلز کی صفائی مہم بلاتعطل جاری ہے جبکہ اس ضمن میں ڈرینج ڈویژن سٹاف نے مین چین ون غلام محمد آباد نزد کنک بستی زرعی یونیورسٹی پربھاری مشینری سے ڈی سلٹنگ اور صفائی کا کام مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ستیانہ روڈ مین چینل بالمقابل فش فارم سٹاپ کے قریب ڈرینج ڈویژن سٹاف نے چینل کو کلیئر کرادیاہے،اسی طرح فیضان مدینہ سوساں روڈ ودیگر ملحقہ علاقوں کی مین ڈرینج لائنز کی صفائی کر کے بلاکج ختم کرانے کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیاگیاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ سیوریج لائنوں اور مین ہولز میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ مون سون میں لائنوں کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔