لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس نے موٹروے ایم 2 پر وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں5 افراد موقعے پرجاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم 2 پر فیض پور انٹر چینج کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی وین مانسہرہ سے لاہور آرہی تھی
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وین میں سوار پانچ افراد موقعے پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں امان، بہرام، حضور محمد، فرید اور محمد ایوب شامل ہیں۔اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509654