موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے بلکسر تک کھول دی گئی

133
موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے بلکسر تک کھول دی گئی

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے بلکسر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کی مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔