موٹروے پولیس کی سروس ایریاز میں ٹک شاپس اور ہوٹلز کی چیکنگ ،جرمانے ،دکانیں سربمہر

199
Motorway Police
Motorway Police

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):موٹروے پولیس نے سروس ایریاز میں ٹک شاپس اور ہوٹلز کی اوور چارجنگ اور زائد المعیاداشیاء کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے متعدد مقامات پر رکھی کھانے پینے کی زائد المعیاد اشیاٗ کو تلف کرا دیا جبکہ خلاف ورزی پر تین لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیئے اور متعدد دکانیں سربمہرکر دیں ۔ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موٹروے پولیس کی سروس ایریاز میں ٹک شاپس اور ہوٹلز کی اوور چارجنگ اور زائد المعیاد اشیاء کے خلاف مہم جاری ہے۔

مہم کے دوران موٹروے ایم ون، ایم ٹو، سوات ایکسپریس وے اور ہزارہ ایکسپریس وے پر مقامی اسسٹنٹ کمشنرز ، موٹروے پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کی جہاں پراشیائے خوردنوش کی ایکسپائرتاریخ بھی چیک کی گئی۔مہم کے دوران زائد المعیاد اشیا کو موٹروے پولیس نے تلف کرا دیا اور خلاف ورزی پر تین لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے اور متعدد دکانیں سیل کر دی گئی۔ موٹروے استعمال کرنے والوں نے اس اقدام کو سراہا ۔