موٹرکاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر78 فیصد کمی

72
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):موٹرکاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر78 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں کاروں (مکمل تیارشدہ یونٹس) کی درآمدات پر57 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 78 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر263 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا،اپریل میں درآمدی کاروں کی درآمدکاحجم 7ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 61 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اپریل میں کاروں کی درآمدات پر19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر142 فیصدکی نموہوئی ہے، مارچ میں درآمدی کاروں کی درآمدکاحجم 3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں بڑھ کر7 ملین ڈالرہوگیا۔