37.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومضلعی خبریںموچکو پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار،78بورے چھالیہ، انڈین گٹکابرآمد

موچکو پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار،78بورے چھالیہ، انڈین گٹکابرآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 08 مئی (اے پی پی):موچکو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ، انڈین گٹکا کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موچکو پولیس نے حب ریور روڈ ٹپال کٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکاماوا اورانڈین گٹکے کی حب چوکی بلوچستان سے کراچی ترسیل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی کار سے 78بورے چھالیہ،5پیکٹ انڈین گٹکا، 50پڑیاں گٹکاماوا اور 2 موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں نصیر خان ولد عبدالحکیم ،روزی خان ولد عبدل محمداورشریف ولد غلام رسول شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں