17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمڈغاسکر میں شدید بارشیں،21 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

مڈغاسکر میں شدید بارشیں،21 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

- Advertisement -

انٹانا نیریو ۔ 26 جنوری (اے پی پی) مشرقی افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد ہلاک اور 20 لا پتہ ہو چکے ہیں۔مڈغاسکر کے محکمہ انسداد قدرتی آفات کے مطابق موزمبیق کنال سے پیدا ہونے والے ہوا کے کم دباو کی وجہ سے مڈغاسکر میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث 7 علاقوں میں 90 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 21 افراد ہلاک اور 20 زخمی بھی ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ چاولوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے سے غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=185380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں