24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومزرعی خبریںمکئی کی فصل اپریل سے ستمبر تک کاشت کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

مکئی کی فصل اپریل سے ستمبر تک کاشت کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل ۱ٓباد۔ 07 اپریل (اے پی پی):مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا اور انہیں تمام تر لحمیات، پروٹینز اور غذائیت سے بھر پور چارے کی فراہمی اشد ضروری ہے لہٰذاکاشتکارمعیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق مکئی کی فصل اپریل سے ستمبر اور جوار و سدابہار کی فصل اپریل سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اورزرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کوچاہیے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی، سدابہار، جوار، ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اور بیج کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مکئی کا بیج 40، سدابہار15، جوارکا بیج 30 کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیا جائے۔ انہوں نے جنتر کی کاشت کیلئے بھی ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ زمین کی تیاری کیلئے 2سے3 مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کر لیاجائے تاکہ بہتر اگاؤ ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ جنتر کی کاشت اپریل سے لے کر اگست تک کی جاسکتی ہے البتہ مون سون کی بارشوں کے دوران کاشتہ فصلوں کی بڑھوتری بہت اچھی ہوتی ہے۔

انہوں نے جنتر کی بطور چارہ و سبز کھاد کاشت کیلئے 20 سے25 کلوگرام جبکہ بیج کیلئے 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے اور وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 18سے 22دن کے بعد لگایاجائے تاہم اگر اس دوران بارش ہو جائے تو پانی لگانے کی ضرورت نہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579037

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں