مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی ، 8پاکستانی جاں بحق ، 6زخمی ہوئے ، دفتر خارجہ

473
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران بدقسمتی سے 8پاکستانی جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہےکہ ہم نے واقعہ میں 8اموات اور زخمی پاکستانیوں کی رپورٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔