32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںمہم کے تیسرے دن تک 4لاکھ 98 ہزار 447 بچوں کو قطرے...

مہم کے تیسرے دن تک 4لاکھ 98 ہزار 447 بچوں کو قطرے پلوائے جا چکے ہیں جو ٹارگٹ کا 94 فیصد ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال

- Advertisement -

ساہیوال۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرساہیوال شاہد محمود نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل اور اسسٹنٹ کمشنرز رانا اورنگزیب اور نرجس خاتون جعفری سمیت صحت،تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد جاری انسداد پولیو مہم میں درپیش مسائل کا جائزہ، کارکردگی کا تجزیہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع بھرمیں پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے اور فیلڈ ٹیمیں بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں حالیہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ 32 ہزار 772 بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا اور مہم کے تیسرے دن تک 4لاکھ 98 ہزار 447 بچوں کو قطرے پلوائے جا چکے ہیں جو ٹارگٹ کا 94 فیصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے باقی کے دو روز رہ جانے والے بچوں پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع ساہیوال کو پولیو سے مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے فیلڈ ورکرز کی سیکیورٹی، ویکسین کی بروقت فراہمی اور عوامی آگاہی مہم میں بہتری لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں