میئر ایبٹ آباد کا ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

71

ایبٹ آباد۔ 14 فروری (اے پی پی):میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر راحیل شہزاد سے ملاقات کی، ہسپتال میں بچوں کی نئی نرسری بنانے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر راحیل شہزاد کو تحصیل مئیر سردار شجاع نبی نےخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر تحصیل چیئرمین سردار سعید، سردار گلفام، حاجی شہزاد سمیت بڑی تعداد میں ہسپتال انتظامیہ کے حکام اور سٹاف موجود تھا۔

میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے کہا کہ اگر کام کرنے کا جذبہ ہو تو دنیا کا کوئی کام بھی مشکل نہیں ہوتا، اس ہسپتال کی حالت قبل ازیں انتہائی ناگفتہ بہ تھی تاہم ڈی ایم ایس ڈاکٹر راحیل شہزاد نے ہسپتال کا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، ہم ان کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں مریضوں کےلئے ہسپتال میں مزید بہتری کے اقدامات کریں گے۔