29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیئر پشاور حاجی زبیر علی اور اے این پی کے چیئرمینوں کے...

میئر پشاور حاجی زبیر علی اور اے این پی کے چیئرمینوں کے درمیان راضی نامہ ہوگیا

- Advertisement -

 

پشاور۔ 06 مئی (اے پی پی):میئر پشاور حاجی زبیر علی اور اے این پی کے چیئرمینوں کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔میئر پشا ور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں اے این پی کے میٹروپولیٹن کے صدر ارباب راشد ‘ اے این پی چیئرمین ارباب وصال ‘ ولی محمد ‘ قاضی نور’ گلستان خان ‘ مومن خان ‘ شمشاد خان’ شاہ فیصل ‘عبدالرئو ف خان’ عمران سالارزئی ‘ نور غلام ‘فضل وہاب صافی ‘ ملک طارق جاوید ‘ عمران نوید ‘محمود الحسن واہ واہ خان ‘ رحمت شاہ ‘ آفریدی خان ‘ایوب معاویہ ‘ اسامہ اوردیگر چیئرمینوں نے شرکت کیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر میٹروپولیٹن اے این پی کے صدر ارباب راشد اور جے یو آئی رہنما مولانا مان اللہ حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹی کونسل سب کا مشترک گھر ہے اور گھر میں لڑائی جھگڑا ہو جاتاہے لیکن ہمیں ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہیے ‘ اختلافات بھلاکر سٹی کونسل کو مضبوط کرینگے ۔ اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے چیئرمینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹی کونسل ہمار ا گھر ہے اور گھروں میں اختلافات آتے ہیں ہمارے اپنے رسم ورواج ہیں اور ہمارے جرگے کو ایک خاص ا ہمیت دی جاتی ہے آج ہم نے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو معاف کردیا ہے ۔

جرگہ میں غلط فہمیاں دور کرنے میں بہترین کردار اداکرنے والوں شیخ ندیم’ رحمت شاہ ‘ نور غلام ‘ طاہر زرین ‘ واہ واہ خان اوردیگر کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کوشش کی عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات پہنچائوں لیکن انسان سے کمی بیشی ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر باقاعدہ ملک ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593202

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں