فلوریڈا۔22مارچ (اے پی پی): بیلجیم کی ٹینس کھلاڑی ایلیس مرٹینز اور اطالوی ٹینس سٹار کیملا جیورجی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ ایسٹونیا کی کایا کنیپی خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔
میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ایلیس مرٹینز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس سٹار کیملا جیورجی نے بھی ابتدائی رکاوٹ عبور کر لی ،
انہوں نے اسٹونیا کی حریف کھلاڑی کایا کنیپی کو 6-7(4-7)، 7-6(7-4) اور 6-7(4-7)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔