34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیانمار میں بغاوت کے 4 سال مکمل ہونے پر ٹوکیو میں مظاہرہ،جمہوریت...

میانمار میں بغاوت کے 4 سال مکمل ہونے پر ٹوکیو میں مظاہرہ،جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ

- Advertisement -

ٹوکیو۔3فروری (اے پی پی):میانمار میں بغاوت کے 4 سال مکمل ہونے پر ٹوکیو میں مظاہرہ کیا گیا۔این ایچ کے، کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے ملکی اقتدار پر قبضہ ہونے کے ٹھیک چار سال بعد میانمار کے شہری اور ان کے حامی گزشتہ روزٹوکیو میں واقع سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئےجنہوں نےہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "فضائی حملے بند کرو” اور "ہم جمہوریت چاہتے ہیں” کے نعرے درج تھے۔مظاہرین کے ایک نمائندے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،انہوں نے سفارت خانے کے حکام پر زور دیا کہ وہ میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے سفارت خانے کے گیٹ کے اندر ایک خط بھی کھسکا کر ڈالا جس میں تشدد کے خاتمے ، جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی اور فوج کے زیر حراست دیگر افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ینگون کے ایک شخص نے کہا کہ شہریوں کو تقریباً ہر روز حراست میں لیا جا رہا ہے اور لوگوں کے لیے معمول کی زندگی بسر کرنا ممکن نہیں ۔ ا س کا کہنا تھا کہ جاپان میانمار کے عوام کی حمایت کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555200

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں