میاں شہبازشریف کی ترکیہ کے شہر انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت

106
Muhammad Shahbaz Sharif's
Muhammad Shahbaz Sharif's

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اتور کے روز ترکیہ کے شہر انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے مذمتی بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی بڑاجانی نقصان نہیں ہوا،دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں،دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور فنانسرز کے خلاف پوری دنیا کو مل کرفیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دہشت گردی کے تدارک اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کارروائی پر غور کرے۔انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے محرکات کا سراغ لگانے کیلئے بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسلامی دنیا کو اس عفریت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی ، خود کش حملوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آرہا ہے جبکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل مسئلے کی سنگینی اور دہشت گردی کی سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔