میاں نواز شریف کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں، عدلیہ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر چیمہ

135

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ہم میاںنواز شریف کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں اور عدلیہ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ منگل کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کے اندر کہیں سے بھی علاج کرانے کی سہولت تو حکومت نے پہلے سے دے رکھی تھی لیکن وہ لندن سے علاج کرانے پر بضد تھے۔