میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت کل (منگل ) منایا جائے گا

371
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

فیصل آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 58واں یوم شہادت کل ( 12ستمبر) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا۔

یوم شہادت پر شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔