میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

214

سرینگر ۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے میر واعظ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بند ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سیاسی انتقام قرار دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گوکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے 19ہفتوں کے بعد جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دی تاہم مسجد کی طرف جانے والے اکثر راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا تاکہ لوگ نماز کے لیے پہنچ نہ سکے۔