میزان بینک لمیٹڈ کی خالص آمدن میں 10 فیصد اضافہ

212
جاز کیش اور میزان بینک کے درمیان ملک بھرمیں ترسیلات زر کی وصولی کوآسان بنانے کیلئے شراکت داری معاہد طے پا گیا

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):رواں کیلنڈر سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران میزان بینک لمیٹڈ ( ایم ای بی ایل) کی خالص آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میزان بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا جون 2021 کے دوران بینک کی بعد از ٹیکس آمدن 12.7 ارب روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال 2020 کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ رہی ہے ۔

میزان بینک نے اپنے حصہ داروں کےلئے 15 فیصد بونس کا اعلان کیا ہے جبکہ جنوری تا جون 2021 کےلئے بینک کی فی حصص آمدنی 8.91 روپے تک بڑھ گئی۔ دوسری جانب سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021 کے اسی عرصہ کے دوران ایم ای بی ایل خالص انٹرلسٹ آمدن میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور میزان بینک کی خالص انٹرلسٹ آمدنی 31.2 ارب روپے تک کم ہوگئی۔