میلبورن۔2جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے۔ بگ بیش لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیگ میں کل( منگل کو )مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جو لیگ کا 27واں میچ ہوگا جس میں میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیمیں ایم سی جی ،میلبورن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 61میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4فروری کو کھیلا جائے گا۔