مینز بگ بیش لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ کل ہوگا

242
Cricket Australia
Cricket Australia

میلبورن۔6جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے۔ بگ بیش لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ۔ لیگ میں کل( ہفتہ کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔ اس سلسلے میں پہلے میچ میں میلبورن رینیگڈز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیمیں ڈاک لینڈز سٹیڈیم، میلبورن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔

دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 61میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4فروری کو کھیلا جائے گا۔