22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتجارتی خبریںمینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران 9 فیصد اضافہ

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران 9 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2025 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 347 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 319 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جون میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 361 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں کم ہو کر 347 ملین ڈالر ہوگیا ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں مجموعی قومی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جولائی میں مجموعی قومی برآمدات کا حجم 2.686 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.307 ارب ڈالر تھا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں