لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے میو ہسپتال اور لیڈی ایچیسن ہسپتال کا دورہ کیا،میو ہسپتال لاہور کی پرانی ایمرجنسی کو شاندار طریقے سے ری ویمپ کیا جا رہا ہے،سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حمادالرب، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین، ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ایس لیڈی ایچیسن پروفیسر ڈاکٹر امیر افضل، ڈاکٹر سلمان کاظمی و دیگر موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت نے میو ہسپتال اور لیڈی ایچیسن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ایکسیئن بلڈنگز نے نگران صوبائی وزیر صحت کو میو ہسپتال کی ایمرجنسی کے ری ویمپنگ منصوبہ پر بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میو ہسپتال لاہور کی پرانی ایمرجنسی کو شاندار طریقے سے ری ویمپ کیا جا رہا ہے،سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا جا رہا ہے،سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے حتمی سفارشات کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کریں گے۔