- Advertisement -
فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے میٹرک ( ایس ایس سی)کے امتحانات کے دوران امن و امان اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کا جمع ہونا ممنوع ہوگا اورامتحانی مراکز کے 100 گز کے دائرے میں امتحانی امیدواروں کے علاوہ کسی بھی فرد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔
علاوہ ازیں امتحانی مراکز میں کسی بھی امیدوار یا دیگر افراد کے لیے موبائل فون کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور نقل کی روک تھام کو یقینی بنانا اور محنتی و ذہین طلبہ کی حوصلہ شکنی کو روکنا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568567
- Advertisement -