- Advertisement -
سرگودہا۔18نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔بی آئی ایس ای سرگودھا کے مطابق امتحان میں کل 7382 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 4072 طلبا نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب55.16 فیصد رہا۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابو الحسن نقوی نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ آن لائن کر دیا۔
نتائج کے اعلان کی تقریب میں کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری بورڈ ابوالحسن نقوی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔ انہوں نے ناکام رہ جانے والے امیدواروں کو مزید محنت اور دل لگی سے پڑھنے کی تلقین کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411922
- Advertisement -